امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

اپوزیشن کی احتجاج کی کال سے روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاج کی کال سے روزانہ ا190روپے کا نقصان ہوتا ہے ، لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاکہ احتجاج کے باعث کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں، امن عامہ کیلئے سیکیورٹی پر اضافی اخراجات آتے ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کی بندش سے سماجی طور پر منفی اثر پڑتا ہے ۔وزارت خزانہ کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق احتجاج سے جی ڈی پی کو ایک سو چوالیس ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے، برآمدات میں کمی سے روزانہ چھبیس ارب ،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ تین ارب روپے نقصان ہوتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث صوبوں کو زرعی شعبے میں روزانہ چھبیس ارب اور صنعتی شعبے میں یومیہ بیس ارب روپے سے زیادہ نقصان ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved