امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کی غیر ملکی تجارت میں عمومی ترقی کا رجحان برقرار

بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر وانگ شو ون نے چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک معمول کی پالیسی بریفنگ میں بتایا کہ 2024ء میں چین کی غیر ملکی تجارت نے عمومی طور پر ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ جنوری سے اکتوبر تک،چین کی بیرونی تجارت کی درآمد اور برآمد کی کل مالیت 36 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہے، اور بین الاقوامی مارکیٹ شیئر بنیادی طور پر مستحکم رہا۔8 نومبر کو چین کی ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس نے غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کیلئے متعدد پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی تھی، اس مقصد کیلئے چین کی وزارت تجارت نے چین کی وزارت خارجہ، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیپلز بینک آف چائنا، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر تین پہلوؤں میں نو پالیسی اقدامات کا مطالعہ کیا اور تجاویز پیش کی ہیں۔ وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے کہا کہ یہ پالیسیاں بین الاقوامی تجارتی صورتحال میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا فعال طور پر جواب دیں گی اور غیر ملکی تجارتی اداروں کی عملی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کریں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved