اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار دو خواتین کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی ۔وکیل انصر کیانی نے کہا کہ اسی مقدمہ میں 9خواتین گرفتار ہوئی اور شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی،دونوں خواتین مقدمہ میں نامزد بھی نہیں اور نہ ہی پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود ہیں، دونوں خواتین کی شناخت پریڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہا کیا جائے۔عدالت نے دونوں خواتین کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیا اور ہدایت دی کہ 26نومبر کو دونوں خواتین عدالت میں پیش ہوں اور ایس ایچ او کوہسار ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوں۔