پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا پولیس کیافسران اور اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز خیبرپختونخوا کی جانب سے پولیس افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں بشمول گنرزکو سیاسی اجتماع میں جانے سے منع کیا جائے،کوئی اہلکار صوبے سے باہرکسی بھی حیثیت سیکوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ پولیس کا فرض ہے کہ غیر سیاسی رہے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے، ہم آئین و قانون کے مطابق غیرجانبداری سے فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں، پولیس زبردستی یا غیرضروری اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی پابند ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سرکاری وسائل یا اختیار سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اس طرح کیطریقوں میں ملوث ہونا ادارے کے اخلاقی معیار کو مجروح کرتا ہے، تمام ملازمین پیشہ ورانہ طریقے سے کام کریں۔پولیس افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خط کے مطابق ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے، کوئی افسر یا اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔