لندن (این این آئی)برطانیہ میں 92سالہ شخص ریلینڈ ہیڈلی پر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1967ء میں برطانیہ کے برسٹل شہر میں لیوسا ڈیونے نامی خاتون گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔تفتیش کے دوران پولیس کے ہاتھوں کچھ نہ لگا جس کے باعث یہ کیس سرد خانے کی نذر ہوگیا تھا تاہم اب 57سال بعد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے ایک سال قبل کیس پر دوبارہ تفتیش کا آغاز کیا اور کچھ چیزوں کے فارنزک ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ملزم کا ڈی این اے مل گیا،اس ڈی این اے کو میچ کرکے پولیس ملزم تک پہنچ گئی اور 92سالہ شخص جو جرم کے وقت 37سال کا تھا گرفتار کرلیا۔