امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

18ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے دو ارب سترکروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)18ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے دو ارب سترکروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہواہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب بیس کروڑآیا،ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔تحریک انصاف نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اوراسلام آباد میں چھوٹے بڑے ایک سو بیس احتجاج کیے،چارسیکورٹی اہلکارشہید، دوسو بیس سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔اسی کروڑروپے کرایے پرلیے گئے تین ہزار کنٹینرزکے مالکان کو ادا کئے گئے،راولپنڈی، اٹک، لاہوراور اسلام آباد احتجاجوں کا مرکز رہے، تیس ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکارتعنیات رہے۔وفاقی دارالحکومت، لاہور اور راولپنڈی میں اٹھائیس کروڑکی قیمت کے سیف سٹی کے تین سو سترکیمروں کونقصان پہنچا،دوسوبیس چھوٹی،بڑی پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔نوے کروڑ سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے،لگ بھگ ڈیڑھ ارب کے اخراجات پولیس کے کھانے اورٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔اسلام آباد کے بارہ ہزار اور پنجاب کے سولہ ہزار پولیس اہلکاروں کو دھرنوں اور احتجاج میں لگایا گیا،تیس کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرزاورفوج کی تعنیاتی پر آئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج پہ تیس کروڑ سے زائد کا خرچ ہوسکتا ہے،چونتیس ہزارسیکورٹی اہلکاروں کوطلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اتوار کے احتجاج کو روکنے کیلئے راولپنڈی اوراسلام آباد میں دوہزار سے زائد کنٹینرزبھی لائے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved