امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معیشت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل و برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2022سے معیشت کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، آ ج سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی کم ہو کر 7 فیصد رہ گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ 97000پوائنٹس کی حد عبور کر چکی ہے، معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہمیں سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے زیر اہتمام قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024سے اپنے افتتاحی خطاب میں کیا۔ دو روزہ یہ سمٹ پیداواریت، معیار، اور جدت کے ذریعے ترقی کے مواقع کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے لیے پیداواریت، معیار اور جدت کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قیام کے بعد محدود وسائل کے باوجود کئی سنگ میل عبور کیے ہیں، ہم ساتویں ایٹمی طاقت ہیں اور جدید طیارے بھی تیار کر رہے ہیں، لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں کئی شعبوں میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ احسن اقبال نے یاد دلایا کہ 1980 میں پاکستان کی فی کس آمدنی چین سے زیادہ تھی، لیکن آج بنگلہ دیش اور بھارت نے ہمیں اقتصادی ترقی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ کرنے کا وقت ہے کہ ہم آئندہ 30سالوں میں ایک کامیاب قوم کے طور پر سامنے آئیں گے یا نہیں۔انہوں نے 2013 میں شروع کیے گئے وژن 2025 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی گئی اور دنیا نے پاکستان کو مستقبل کی ایک بڑی معیشت کے طور پر تسلیم کیا تاہم 2018 کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر سی پیک کو نقصان پہنچایا جس سے معیشت کی رفتار سست ہوگئی۔احسن اقبال نے کہا کہ 2022 سے معیشت کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، آ ج سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی کم ہو کر 7 فیصد رہ گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ 97000 پوائنٹس کی حد عبور کر چکی ہے، معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہمیں سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیداواریت، معیار اور جدت کو اپنانے سے برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔احسن اقبال نے اعلان کیا کہ وزیراعظم جلد ہی فائیو ایز فریم ورک متعارف کرائیں گے جو تمام شعبوں میں ترقیاتی اصولوں کو فروغ دے گا، پاکستان ایک منفرد طاقتور قوم ہے، ہمیں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا ہوگا اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانا ہوگی۔سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا نے کہاکہ پیداواریت محض محنت کا نام نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام کرنے کا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے، یہ سیمینار حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم معیشت کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔یہ سمٹ ماہرین، صنعتکاروں اور پالیسی سازوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں انہوں نے نظریات کے تبادلے کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved