ممبئی (این این آئی)آسکر یافتہ بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنی طلاق کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موہنی ڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم اب بھی ساتھ کام کرتے رہیں گے، براہِ مہربانی ہماری رازداری کا خیال رکھیے اور ہمارے متعلق بلا ضرورت تبصروں سے گریز کیجیے۔