کراچی (این این آئی) سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات کراچی کے ساحل پر پہنچ گئے، ساحل پر لہریں آٹھ فٹ سے بھی اونچی ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے قریب آتے ہی کراچی میں اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، گرمی کی شدت میں کمی اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
بپرجوائے کے اثرات کراچی کے ساحل پر پہنچ گئے، ساحل پر لہریں آٹھ فٹ سے بھی اونچی ہوگئی ہیں۔کراچی میں مختلف مقامات پر بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے ، صدر کے علاقے میں تیز بارش ہوئی جبکہ لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ملیرکے ساحلی علاقوں ریڑھی گوٹھ، لٹ بستی و دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ آئی آئی چندریگرروڈ، شارع فیصل، ٹاور، کلفٹن اور سی ویو کے اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ٹھٹھہ کی ساحلی بستی کیٹی بندر میں بھی تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش جاری ہے،
اطراف کے گاں خالی کرالیے گئے جبکہ بدین کے ساحلی گاں کے ساتھ بھی سمندر چڑھنا شروع ہوگیا ہے۔خیال رہے بپرجوائے جنوب مشرق میں سندھ کیٹی بندراوربھارتی گجرات کی سمت مسلسل بڑھ رہا ہے اور کیٹی بندرسے 276 اورکراچی سے 340 کلومیٹردورجنوب میں موجود ہے۔پندرہ جون کی دوپہریا شام کو کیٹی بندراوربھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث آج سے سترہ جون تک کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں تیزہواوں کے ساتھ موسلا دھاربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔