امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص سیلف میڈ نہیں ہوسکتا، ماہرہ خان

کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی شخص مکمل طور پر سیلف میڈ نہیں ہوسکتا،کامیابی حاصل کرنے میں ہمیشہ خاندان، دوستوں اور دیگر لوگوں کا تعاون شامل ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ اداکارہ نے ایک تقریب کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلف میڈ صرف کہنے کی حد تک اچھا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، بھائی، بیٹے، دوستوں، اور ساتھ کام کرنے والے افراد کو دیتی ہوں اگر یہ سب ان کو سپورٹ نہ کرتے تو آج وہ ایک اسٹار نہ ہوتی۔ ماہرہ خان نے کہا کہ میں آج جس مقام پرہوں اس میں خاندان اور دوستوں کیساتھ ساتھ نئے ساتھیوں اور پیشہ ورانہ تعلقات کا بھی اہم کردار ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ سیلف میڈ کا تصور حقیقت سے زیادہ ایک خوبصورت خیال ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر فرد کسی نہ کسی کی مدد اور سہارے کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کرتا ہے کوئی بھی تنہا دنیا میں بڑا مقام یا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved