اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معروف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔ عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر دستیاب تمام برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کی جا رہی ہے۔