کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں سکول وین سے اغوا ہونیوالے بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر دھرنا کمیٹی نے 23 نومبر کو قومی شاہرائیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔دھرنا کمیٹی نے جیولر کے بیٹے کے اغواء اور 3روز میں عدم بازیابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر (آج) بدھ کو بچوں اور بچیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔کمیٹی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے ژوب، کراچی ، لورالائی ، چمن ، تفتان جانیوالی قومی شاہراہیں بند کرنے کے باوجود بچہ بازیاب نہ کرایا گیا تو مزید سخت اقدام اٹھائیں گے۔