لاہور (این این آئی)سینئر قانوندان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتنا سخت رویہ نہ اپنائیں کہ ان کیلئے مشکل پیدا ہوجائے۔لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سخت رویہ اپنایا ہے، اتنا سخت رویہ نہ اپنائیں کہ ان کیلئے مشکل پیدا ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو کریڈٹ دیتا ہوں انہوں نے واجپائی کو پاکستان بلایا،چاہتا ہوں ایسے مواقع دوبارہ آئیں جن سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔