امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آرنے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کیلئے کوششوں میں اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔جاری اعلامئے کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بیہنسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد میں لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس اختر حق، پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ ارم توقیراور سینئرآپریشنزآفیسرایوا لیزلوٹ لیسکرا ویٹ شامل تھے۔اعلامئے میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں حکومت کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کامقصد محصولات میں اضا فہ اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنا ہے۔چیئرمین ایف بی آرکا نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اورانسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں وسیع تر اصلاحات کی جارہی ہیں۔اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم سے ان اصلاحاتی ا قدامات کے لیے مزید تعاون کا کہا جن میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام، سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان اقدمات کے لیے درکار فزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔اعلامئے کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ریونیو پروجیکٹ کے تحت ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی سرگرمیوں میں تعاون کیلئے مل کر کام کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved