اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ علیمہ خان کی گفتگواچھی پیشرفت ہے، بانی پی ٹی آئی بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج، دھرنوں سے نقصان قوم کا ہی ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے، سب کوتھوڑا تھوڑا پیچھے آنا ہوگا۔