امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈ بنک کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب آفس کا دورہ

لاہور ( این این آئی)ورلڈ بنک کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں بلال ملہب ابراہیم خان اور شبانہ کاظمی شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن و ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات بھی کی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے پنجاب کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب کے تمام ولنرایبل اضلاع کی فلڈ میپنگ کی جا رہی ہے۔ ارلی وارننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بھی بریفنگ دی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب تمام متعلقہ اداروں سے ملکر کام کر رہا ہے۔ حکومت پنجاب کے اقدامات اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسیز خوش آئند ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved