لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف نے ممتاز ادیب، صحافی اور دانشور خالد احمد کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ خالد احمد بہترین صحافی، کالم نگارہونے کے علاوہ علم وادب سے محبت رکھنے والے ایک نفیس انسان تھے ، خالد احمد نے تمام عمر قلم کو معاشرے میں اچھائی پھیلانے اور مثبت روایت کے فروغ کے لئے استعمال کیا ۔محمد نوازشریف نے خالد احمد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔