لاہور( این این آئی)انٹر نیشنل ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ رواں ماہ کے آخر میں اٹلی سے واپس پاکستان پہنچیں گی ۔ سویرا شیخ نے بتایا کہ وہ اٹلی سے ترکی جائیں گی اور وہاں پر چند روز قیام کرنے کے بعد پاکستان کا سفر کریں گی ۔یاد رہے کہ سویرا شیخ اداکاری اورماڈلنگ کے ساتھ میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں جسے مکمل کر کے وہ دکھی انسانیت کے لئے بلا معاوضہ خدمات سر انجا م دینے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔