لاہور(این این آئی)سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔39 سالہ وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران ٹیسٹ میچز میں 83، ایک روزہ کرکٹ میں120 اور ٹی 20 میں 34 وکٹ اپنے نام کی ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے انٹرنیشنل اور 36 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔