لاہور( این این آئی)گلوکارہ شبنم مجید اور تنویر انجم کے سرائیکی گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ گانے کی ریلیز کے سات روز کے اندر اس پر 11لاکھ ٹک ٹاک بنائے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر 15لاکھ سے زیادہ لوگ اس گانے کو سن چکے ہیں ۔
شبنم مجید نے کہا کہ مجھے یقین بھی نہیں تھا میرا اور سرائیکی بیلٹ سے تعلق رکھنے والے گلوکار تنویر انجم کی یہ کاوش اس قدر کامیاب ہو گی ۔میں یہ کہہ سکتی ہوں اس گانے سے مجھے بریک تھرو پر ملا ہے ۔ گانے کا میوزک واجد علی طافو نے مرتب کیا ہے اور اس کی ریکارڈنگ لکی علی سٹوڈیو میں کی گئی ۔