امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی و تجارتی معاہدات پر دستخط

دوحہ (این این آئی )قطر کے امیر کے دورہ ترکیہ کے موقع پر جمعرات کے روز دو طرفہ دفاعی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدات پر دستخط کر دیے گئے ۔ ان نئے معاہدات میں ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان یہ دوطرفہ پیش رفت امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ترکیہ کے دورے کے موقع پر سامنے آئی ۔دونوں ملکوں کے سربراہان شیخ تمیم حماد الثانی اور رجب طیب ایردوان کی تفصیلی ملاقات میں خطے کی صورت حال کے علاوہ بین الاقوامی منظر نامے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ اعلی سٹریٹجک کمیٹی کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کی۔ بتایا گیا ہے کہ امیر قطر کے اس دورے میں سرمایہ کاری اور تجارت پر فوکس کیا گیا ۔یہ دورہ اس واقعے کے بعد ہوا ہے جب قطر نے حماس اور اسرائیل کو بتا دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی سے ہٹ جائے گا اگر دونوں نے اپنی سنجیدگی کا اظہار نہ کیا۔ امیر قطر کے اس دورہ سے ترکیہ کے ساتھ قطر کے تعلقات اور معاہدات میں اہم پیش رفت کا باعث بننے کی توقع کی جارہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved