لاہور ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56 مقدمات درج کرتے ہوئے25 افرادکو گرفتار کیا گیا۔ 448 افراد کو 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 357، صنعتی سرگرمی پر 08، اینٹوں کے بھٹوں کی 12 اور دیگر 04 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2484 ملزمان گرفتارکئے گئے اور3051 مقدمات درج کئے گئے۔ 27648 افراد کو مجموعی طور پر 06 کروڑ، 65 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 1591 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال رواں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 1760، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 24111، صنعتی سرگرمی کی 328، اینٹوں کے بھٹے کی 1199 جبکہ دیگر مقامات کی 289 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 8147 گاڑیوں کے چالان، 766 کو بند کیا گیا، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 80 ہزار 315 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔01 لاکھ 61 ہزار 502 گاڑیوں کوتھانوں میں بند اور 10 ہزار 37 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل اورایریاز زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔