نوشہرہ (این این آئی) نوشہرہ میں سمگلرز نے ایکسائز موبائل سکواڈ مردان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ایکسائز موبائل اسکواڈ کے اہلکار زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا ہے ،زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کلیم ثاقب اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ایکسائز کے اعلی افسران اسپتال اور موقع پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسائز موبائل اسکواڈ اور پولیس نے مختلف جگہوں پر اسمگلروں کے خلاف سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔