امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد چاہیے ، مولانا فضل الرحمان

پشاور (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ دوستی میں جو بھی رکاوٹ آئے اسے ملیا میٹ کر دینا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا،

چین نے اپنے پیسوں سے گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنایا، سی پیک کے 10 سال پورے ہو گئے، اس منصوبے میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان میں غیر متنازعہ ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چین کے حوالے سے پالیسی کو تسلسل سے اپنایا، سی پیک صرف ایک سڑک نہیں اس کے ساتھ بہت سے اور منصوبے منسلک تھے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو اب بھی کالونی سمجھتے ہیں، چین نے بہت سارے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہم گزشتہ حکومت کے عزائم سمجھ چکے تھے، دنیا کے ساتھ اعتماد بحال کرنے میں وقت لگے گا،۔انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جائیں گے، روس کو بھی ابھی سمجھ آگئی ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے ہیں، ہم نے پہلے ہی سے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی تائید کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved