اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کے قانونی ڈھانچے، وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و استحکام پر اثر انداز ہونے والے مختلف علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے ان مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔