امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ابتدائی وارننگ فلیگ شپ منصوبے کو فروع دیگا ، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ(این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں”ابتدائی وارننگ کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی موافقت کے مستقبل کی تعمیر”کے موضوع پر چین کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت اور تقریر کی۔بد ھ کے روز ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے”یونیورسل ارلی وارننگ انیشییٹو ”کے نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی اور زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں مشترکہ طور پر عالمی خطرے کی تشخیص کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کی تشخیص کے معیار کی تشکیل کو فروغ دینے اور موسمیاتی حکمرانی کے لیے سائنسی بنیاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا ،مشترکہ طور پر ایک عالمی قبل از وقت وارننگ نیٹ ورک بنا نے ، ٹیکنالوجی کے اشتراک ، نظام کے باہمی ربط کو بہتر بنا نے اور عالمی ابتدائی وارننگ سسٹم کی بہتری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، موسمیاتی موافقت کی شراکت داری کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جنوب جنوب تعاون کے ابتدائی وارننگ فلیگ شپ منصوبے کو فروع دے گا ، موسمیاتی مشاہدے کے آلات، قبل از وقت وارننگ سسٹم اور صلاحیت سازی کی تربیت فراہم کر کے دیگر ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved