امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی اداکارہ نے سوتیلی بیٹی کیخلاف 50 کروڑ ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سوتیلی بیٹی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی سیریل انوپما کی اداکارہ 47سالہ روپالی گنگولی نے سوتیلی بیٹی26سالہ ایشا ورما کیخلاف کردار کشی اور مبینہ طور پر بدنام کرنے پر50کروڑ ادائیگی کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ایشا ورما کی طرف سے ان پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے جھوٹے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے الزامات لگائے گئے ہیں۔روپالی کی قانونی ٹیم کی قیادت ثنا رئیس خان ایڈووکیٹ کررہی ہیں، جن کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر ایشا ورما کے پوسٹس اور تبصرے حیران کن ہیں، نوٹس اصل حقائق کو پیش کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری موکلا روپالی گنگولی کو ایشا ورما کے بیانات سے ذہنی صدمہ پہنچا ہے جس سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پڑی، سیٹ پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور پیشہ وارانہ نقصان کا خدشہ ہوا۔قانونی ٹیم کی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر میری موکلاء اس معاملے پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا تھا، انہیں شوہر اشون ورما اور 11سالہ بیٹے نے قانونی لڑائی پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایشا ورما اپنے بیان پر فوری اور غیر مشروط عوامی معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ روپالی گنگولی نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ ایشا کی والدہ کی علیحدگی سے 12 سال قبل سے وہ ایشون کی دوست تھی اور انہوں نے دوسری شادی کی۔انہوں نے کہاکہ اشون اور میں نے ایکٹنگ کی دنیا میں ایشا ورما کے کیرئیر کا آغاز ممکن بنانے کیلئے کوششیں کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved