کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک پروگرام میںمیزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز۔اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہئے۔