لاہور( این این آئی)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اجازت دے تو بھارتی ٹیم فوری آئے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے، چیمپئنزٹرافی کا معاملہ حکومتوں کے ہاتھ میں ہے،آئی سی سی کوبی سی سی آئی سمجھاجائے۔نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ پاک بھارت مقابلے چاہتے ہیں، پاکستان کئی بارکرکٹ کھیلنے بھارت جاچکا ہے ، آئی سی سی کلیئر ہے اگر ایک ملک ایونٹ نہیں کرا سکتا تو اسے شفٹ کیا جا سکتا ہے، جیشاہ سے کویت اور تھائی لینڈ میں تفصیلی گفتگوہوئی، آئی سی سی کوبی سی سی آئی سمجھاجائے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جے شنکر سے ملاقات کی درخواست کی،انہوں نے ملاقات کی، جب جے شنکر نئے وزیر بنے تھے،اس وقت میں دہلی میں تھا، ایک بار جنرل باجوہ پھربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تجارتی تعلقات بحال کرنے کی بات کی، میں نہیں جانتا پاکستان اور بھارتی حکومت کی کوئی بات چیت شروع ہوئی کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کامسئلہ نہیں،مسئلہ بھارت حکومت کاہے، اس وقت میں نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیاتھا، سری لنکا چاہتا تھاکہ ایونٹ پاکستان سے ہٹا کر وہاں منتقل کیا جائے، ماضی میں آئی سی سی نے کہا تھا اگربھارت پاکستان نہیں آتا توسری لنکا کو شامل کر لیتے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کامعاملہ پاک بھارت بورڈ کے ہاتھ میں نہیں، بھارتی حکومت کرکت ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی، 2015میں بھارت سے سیریز کھیلنے کامعاہدہ کیا تھا، بھارت سیریز کے معاہدے سے مکر گیا ، بھارت کو عالمی ثالثی عدالت میں لے گئے، ہمارا کیس مضبوط ہونے کے باوجود فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔