لاہور ( این این آئی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 7افسران کو گریڈ 18میں بطور سپریٹنڈنٹ جیل ترقی دیدی گئی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ داخلہ نے آرڈرز جاری کر دیئے ۔ ترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال آفتاب احمد ،پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال کے سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ افسر حسن نواز ،سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرام ،سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ سلامت ،سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان ،ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کاشف علی اور سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کامران حیدر اعوان شامل ہیں۔محکمانہ کمیٹی نے پنجاب کے 7ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی بطور سپریٹنڈنٹ پروموشن کی منظوری دی تھی۔ محکمہ داخلہ میں رواں سال پروموشن کمیٹی کے 4اجلاس ہو چکے ہیں، حکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پروموٹ کیا جا رہا ہے۔