امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہلا چارروزہ میچ، سری لنکا اے کی ٹیم پہلے دن 115 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی(این این آئی):سری لنکا اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کاشف علی نے 5 اور خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ، علی زریاب 18 اور محمد سلیمان 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے کپتان محمد ہریرہ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،سری لنکا اے کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی 4 وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئیں ، تین بیٹرز اوشادا فرنینڈو، نپون دھنن جایا اور پون رتنائیکے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، تینوں کو کاشف علی نے آؤٹ کیا، کپتان پاسندو سوریا بندارا کی مزاحمت صرف 28 رنز تک جاری رہ سکی وہ حسین طلعت کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کھانے کے وقفے سے قبل خرم شہزاد نے اپنی دوسری وکٹ وشاد راندیکا کو آؤٹ کر کے حاصل کی،اس سے قبل وہ اہان وکرما سنگھے کو آؤٹ کر چکے تھے، سری لنکا اے کے لیے صورتحال دوسرے سیشن میں بھی مختلف نہ تھی اور اس کی چار وکٹیں صرف 25 رنز کے اضافے پر گر گئیں، اس طرح سری لنکا اے اپنی پہلی اننگز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سونل دنوشا 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان شاہینز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد ہریرہ صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد عبدالفصیح اور علی زریاب نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 49 تک پہنچا دیا، عبدالفصیح دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بنا سکے ، پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ، علی زریاب 18 اور محمد سلیمان 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، کم روشنی کے سبب پہلے دن کا کھیل ختم کیا گیا تو 30 اوورز ابھی باقی تھے، دوسرے دن کھیل صبح سوا نو بجے شروع ہو گا، پاکستان شاہینز مہمان ٹیم کے اسکور سے اب 49 رنز پیچھے ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved