برسبین(این این آئی)پاکستانی سکواڈ ٹی 20 سیریز کیلئے پرتھ سے برسبین پہنچ گیا۔سکواڈ میں عثمان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے جوش فلپ آسٹریلوی سکواڈ میں شامل ہوگئے، جوش فلپ کو انجری کا شکار کوپر کنولی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔