ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں مستقبل میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی شرح میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، درجہ حرارت میں اضافے سے طوفانی بارشیں، سیلاب، اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بارشوں میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں طوفانی موسم سے نمٹنے کے لیے اجلاس بھی ہوا ہے۔دبئی میں ہونے والے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں پر حکمتِ عملی بنانے پر غور کیا گیا۔