اسلام آباد(این این آئی)ترجمان جے یوآئی(ف)اسلم غوری نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور سیاسی انتقام کی بجائے اپنی گورنس پر توجہ دیں ، کفیل نظامی کے خلاف مضحکہ خیز ایف آئی آر شرمناک ہے۔جاری بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ کے پی حکومت اورعلی امین گنڈاپورسیاسی انتقام کی بجائے اپنی گورنس پر توجہ دیں ۔ترجمان جے یوآئی نے کہاکہ کفیل نظامی کے خلاف مضحکہ خیز ایف آئی آر شرمناک ہے ۔اسلم غوری نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلیٰ کے رویے پر غور کرے۔ترجمان نے کہاکہ کے پی کو ایک نااہل کے حوالے کرکے عوام سے انتقام لیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ڈی چوک میں کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہونے والے گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ۔