لاہور ( این این آئی)لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی ہو گئی۔ میشا شفیع کی ایک گواہ کے بیان پر دوبارہ جرح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عدالت نے متفرق درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔میشا شفیع نے وکیل ثاقب جیلانی کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔