امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہلا چار روزہ میچ ، پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی (این این آئی) فاسٹ بولرز کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں سری لنکا اے پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنائے تھے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کپتان محمد ہریرہ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ دی۔ایک موقع پر سری لنکا اے کی 4 وکٹیں صرف 14 رنز پر گرچکی تھیں جن میں سے تین بیٹرز اوشادا فرنینڈو ( 1 ) نپون دھنن جایا ( 2 ) اور پون رتنائیکے ( صفر ) کو کاشف علی نے آؤٹ کیا۔کپتان پاسندو سوریا بندارا کی مزاحمت صرف 28 رنز تک جاری رہ سکی وہ حسین طلعت کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے سے قبل خرم شہزاد نے اپنی دوسری وکٹ وشاد راندیکا ( 18 ) کوآؤٹ کرکے حاصل کی اس سے قبل وہ اہان وکرما سنگھے ( 2 ) کو آؤٹ کرچکے تھے۔ سری لنکا اے کے لیے صورتحال دوسرے سیشن میں بھی مختلف نہ تھی اور اس کی چار وکٹیں صرف 25 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔ سونل دنوشا 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان شاہینز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ کپتان محمد ہریرہ صرف6 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔اسوقت مجموعی اسکور 15 تھا۔عبدالفصیح اور علی زریاب محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 49 تک لے گئے۔عبدالفصیح 60 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے، علی زریاب 49 گیندوں پر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جس میں 2 چوکے شامل ہیں،محمد سلیمان 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کم روشنی کے سبب پہلے دن کا کھیل ختم کیا گیا تو 30 اوورز ابھی باقی تھے،دوسرے دن کھیل صبح سوا نو بجے شروع ہوگا۔پاکستان شاہینز مہمان ٹیم کے اسکور سے اب 49 رنز پیچھے ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved