امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین اور برازیل طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے مختلف حلقوں سے وابستہ دوست شخصیات کے نام جوابی خط میں ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینـبرازیل دوستی کے نصب العین کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 50 سالوں میں چین اور برازیل ہاتھ میں ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں اور پہاڑوں اور سمندروں کے طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں۔ چین دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے موضوعات کو مسلسل فروغ دینے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ چین برازیل تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی ، تعاون ، مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کی مثال بن سکیں اور انسانیت کے لئے امن و ترقی کے نصب العین کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیاکہ دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چین برازیل تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے تاکہ چین برازیل دوستی دریائے یانسی اور دریائے ایمیزون کی طرح رواں رہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved