لاہور ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 91 مقدمات درج کرتے ہوئے 14 افراد گرفتارکیے گئے، 458 افراد کو 08 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے، 33 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 38، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 359، صنعتی سرگرمی پر 03، اینٹوں کے بھٹوں کی 27 اور دیگر 24 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2161 ملزمان گرفتار جبکہ 2627 مقدمات درج کئے گئے،21924 افراد کو مجموعی طور پر 05 کروڑ، 09 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 1379 افراد کو وارننگ جاری کی گئی،فصلوں کی باقیات جلانے کی 1540، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 18843،صنعتی سرگرمی کی 325، اینٹوں کے بھٹے کی 1046 دیگر مقامات کی 283 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5520 گاڑیوں کے چالان، 679 کو بند، 03 کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 41 ہزار 871 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 58 ہزار 278 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 22 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔