اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے بھائی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ریاض میں کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس کے موقع پر ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقا ت کے دوران ہم نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ باہمی تعلقات اور غزہ میں جاری نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برادری اکٹھے ہوکر معصوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے کام کرے۔