امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اپنے بیٹے کی کامیابی ، عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے،والد فہدمصطفی

کراچی(این این آئی) ٹی وی میزبان فہد مصطفی کے والدصلاح الدین تنیو نے کہاہے کہ اپنے بیٹے کی کامیابی اور عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے، میں ایک خوش نصیب باپ ہوں کہ اپنے بیٹے کو اتنا کامیاب دیکھ رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق اداکار فہد مصطفی نے اپنے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کے فائنل ایپی سوڈ کیلئے ستاروں سے بھرے پریمیئر کی میزبانی کی۔اس موقع پر موجود فہد مصطفی کے والد تجربہ کار اداکار صلاح الدین تنیو اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال نظر آئے انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی کامیابی اور عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے۔صلاح الدین تنیو نے کہا کہ میں ایک خوش نصیب باپ ہوں کہ اپنے بیٹے کو اتنا کامیاب دیکھ رہا ہوں، میں نے اپنے بیٹے کا مکمل ڈرامہ دیکھا ہے ایک ایپی سوڈ بھی مس نہیں کیا۔اداکار فہد مصطفی کے والد نے کہا کہ پریمیئر کے موقع پر موجود لوگ اس بات کی گواہی ہیں کہ یہ ڈرامہ کتنا ہٹ ہے اور لوگوں نے کتنا زیادہ اسے پسند کیا ہے، میرا بیٹا بہت اچھا اور بڑا آرٹسٹ ہے۔اس موقع پر فہد مصطفی نے کہا کہ وہ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں 20 سال کی عمر میں بڑی کامیابی ملی، پھر 30 کی دہائی میں بھی انہوں نے دوبارہ یہی کامیابی حاصل کی۔ اب وہ 40 کی دہائی میں ہیں اور ایک بار پھر اللہ نے انہیں بڑی کامیابی سے نوازا ہے۔ انہوں نے محنت کی اور اللہ نے انہیں اس کا صلہ دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved