اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 30 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات ، تیسرا میچ 4 دسمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ٹورنامنٹ میں 6 دسمبر کو سیمی فائنل 1 (A1 بمقابلہ B2) اور سیمی فائنل 2 (B1 بمقابلہ A2)،8 دسمبر کوفائنل میچ ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔