امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جیسن گلیسپی کی پاکستان ٹیم کی وائٹ بال فارمیٹ میں کوچنگ کیلئے عدم دلچسپی

سڈنی (این این آئی)جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ میں کوچنگ سنبھالنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔انہوں نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کے دوران کوچنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں صرف عبوری کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ابھی اس وقت وائٹ بال فارمیٹ میں مستقل کوچنگ کرنے کا خواہشمند نہیں ہوں۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے کوچنگ کے لیے اپنا نام نہیں دیا ہے، پاکستان کرکٹ میں صر ف ریڈ بال کی کوچنگ کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکوں۔سابق اّسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے کوچنگ سے محبت ہے، مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ 11 مہینوں تک گھر سے باہر نہیں رہ سکتا، میں نہیں سمجھتا کہ ذہنی طور پر بھی میں یہ سب ہینڈل کرسکوں گا۔یاد رہے کہ ریڈ بال فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ اسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کوچ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی سے چند روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved