لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج ہوئے جبکہ 23 افراد گرفتارہوئے، 387 افراد کو 07 لاکھ 54 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 26 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 22، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 307، صنعتی سرگرمی پر 04، اینٹوں کے بھٹوں کی 09 اور دیگر 15 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1912 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 1739 مقدمات درج کئے گئے۔ 19558 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ، 28 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ817 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1427، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16409، صنعتی سرگرمی کی 313، اینٹوں کے بھٹے کی 607 دیگر مقامات کی 195 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5240 گاڑیوں کے چالان ہوئے جبکہ 520 کو بند کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 25 ہزار 298 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ 01 لاکھ 56 ہزار 460 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 14 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریازاور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔