لاہور ( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم اقبال کے موقع پر حکیم الامت علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جزبہ حریت بیدار کیا اور ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ علامہ اقبال مسلمان نوجوانوں کو شاہین کی طرح خوددار دیکھنا چاہتے تھے۔ نوجوان علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھ کر اپنے اندر اعلی خصوصیات پیدا کریں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں پنے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی جس کی بدولت ہم آج ایک آزاد ملک میں سکون کا سانس لے رہے ہیں۔