امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا’خط لکھ دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا اور اس نے 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان اولمپک تنظیم نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔بھارت دسواں ملک ہے جس نے 2036 میں ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے اس سب سب بڑے میلے کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ میکسیکو (میکسیکو سٹی، گواڈالاجاراـمونٹرریـٹیجوانا)، انڈونیشیا (نوسانتارا)، ترکی (استنبول)، پولینڈ (وارسا، کراکو)، مصر (نیا انتظامی دارالحکومت) اور جنوبی کوریا (سیول انچیون) بھی 12 سال بعد ہونے والے اولمپکس کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے مذکورہ ایونٹ کے لیے نومبر 2022 سے ہی بھارت اور دیگر خواہشمند ممالک سے بات چیت شروع کر دی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کئی مواقع پر اولمپکس گیمز کی میزبانی کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔حالیہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس پیرس میں ہوئے۔ 2028 میں کھیلوں کا یہ میلہ امریکی شہر لاس اینجلس میں سجے گا جب کہ آسٹریلیا 2032 کے اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved