لاہور( این این آئی) وفاقی حکومت نے سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کیلئے پلان تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت موسم سرما میں بجلی کی طلب 8ہزار میگاواٹ سے 20ہزار میگاواٹ تک بڑھانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔بجلی کا استعمال بڑھانے سے کیپسٹی پیمنٹ کے بوجھ میں کمی ہوسکتی ہے اور اضافی بجلی کے استعمال پر صارفین کو 8روپے فی یونٹ ریلیف کی تجویز زیر غور ہے۔اضافی بجلی کے استعمال کا تعین گزشتہ سال کے اسی ماہ کی بنیاد پر ہوگا۔ونٹر پیکج کا اطلاق آئندہ ماہ سے اپریل 2025تک کرنے کی تجویز زیرغور ہے تاہم، پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔