امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی پی ایل پلئیرز ڈرافٹس؛ جدہ میں 24 نومبر کو منعقد ہوگا

جدہ (این این آئی)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی جس میں حیران کْن طور پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو میگا اکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔بی سی سی آئی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق 1,224 غیر کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔ جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور تین انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔غیرملکی 409 پلئیرز میں جنوبی افریقہ 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ 52 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی۔ ابتک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved