سڈنی (این این آئی)سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے کپتان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوش انگلس ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کے لازمی رکن ہیں انہیں آسٹریلیا اے سمیت ڈومیسٹک میں کپتانی کا تجربہ ہے۔تاہم سینئر پلئیرز کی عدم موجودگی کے باعث تیز گیند باز زاویئر بارٹلیٹ اور اسپینسر جانسن کو وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپ کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔