امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کیخلاف سیریز’ آسٹریلیا نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

سڈنی (این این آئی)پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پاکستان کے خلاف آئندہ 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے آسٹریلیا کے کئی سینئر پلیئرز مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کھیلنے سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved