اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے پارکس میں فیملی کو لوٹنے میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک پارک میں فیملی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردا ت میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اویس فرید اور سہیل احمد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، قیمتی مو بائل فون، جیولری اور کیمرے چھیننے کا انکشاف کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی ،جیولری، کیمرے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا ہے ۔دوسری جانب ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔